• You can contact us 24/7, and we will try our best to respond as quickly as possible.

تخصص فی الدعوۃ کورس

I must strive to reform myself and people of the entire world. اِنْ شَاءَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ   •   I must strive to reform myself and people of the entire world. اِنْ شَاءَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ   •   I must strive to reform myself and people of the entire world. اِنْ شَاءَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ   •   I must strive to reform myself and people of the entire world. اِنْ شَاءَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ   •   I must strive to reform myself and people of the entire world. اِنْ شَاءَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ   •   I must strive to reform myself and people of the entire world. اِنْ شَاءَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ   •   I must strive to reform myself and people of the entire world. اِنْ شَاءَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ   •   I must strive to reform myself and people of the entire world. اِنْ شَاءَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ   •   I must strive to reform myself and people of the entire world. اِنْ شَاءَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ   •   I must strive to reform myself and people of the entire world. اِنْ شَاءَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ   •  
کورس کی خصوصیت

عالمی سطح پر دین کی دعوت دینے کی قابلیت و مہارت

اسلامی بھائیوں کو تخصص فی الدعوۃ کورس کروا کر مختلف ممالک (بشمول پاکستان) میں دینی کاموں کے لیئے بطور مبلغ تیار کرنا۔۔
مختلف ممالک میں دین متین کی خدمت کرنے والے مقامی عاشقان رسول میں دینی کام کرنا اور مبلغین تیار کرنا۔

نیکی کی دعوت دینے کی تربیت

نیکی کی دعوت دینے کی تربیت

اس کورس میں دینی و شرعی علوم، عربی و انگلش زبان، سافٹ اسکلز، کمپیوٹر اور تنظیمی تربیت کو جدید انداز میں سکھایا جاتا ہے، تاکہ طلبہ عملی میدان میں مضبوط بنیاد کے ساتھ قدم رکھ سکیں۔

منظم فیلڈ ورک

منظم فیلڈ ورک

قافلہ، انفرادی کوشش، درس و بیان، اور بین الاقوامی ثقافتی فہم کے ذریعے طلبہ کو حقیقی دعوتی ماحول کا عملی تجربہ فراہم کیا جاتا ہے۔

0
ٹوٹل ایڈمیشن
0
ٹوٹل گریجویٹس
0
بیرون ملک سفر
0
پاکستان میں مبلغین
تخصص فی الدعوۃ کورس میں مختلف زبانوں کے کورسز کامیابی سے مکمل کرنے والے اسلامی بھائی
0
انگلش لینگوئج
0
عربی لینگوئج
0
ترکش لینگوئج
0
اندونیشین لینگوئج
0
فرنچ لینگوئج
0
اسپینش لینگوئج
جاری ہے
چائنیز لینگوئج

تخصص فی الدعوۃ — عملی تربیت کا عالمی معیار

دنیا بھر میں دعوتِ دین کے مؤثر اور حکمت بھرے پیغام کی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے، دعوتِ اسلامی نے تخصص فی الدعوۃ (مبلغ کورس) کے نام سے ایک ایک سالہ رہائشی تربیتی پروگرام ترتیب دیا ہے، جس کا مقصد ایسے مبلغین تیار کرنا ہے جو علم، کردار، تنظیمی ذمہ داریوں اور بین الاقوامی ثقافتی فہم کے ساتھ دین کی خدمت کر سکیں۔

جامع تربیتی نظام

اس پروگرام میں شرکاء کو دینی و شرعی علوم، عربی و انگلش زبان، حسنِ قراءت، سافٹ اسکلز، ٹیکنالوجی، کمپیوٹر، اور عملی میدان میں بھرپور تربیت دی جاتی ہے۔

عالمی سطح کی خدمتِ دین کی تیاری

ہفتہ وار فیلڈ ورک، تنظیمی تربیت، انفرادی کوشش، درس و بیان اور مدنی ماحول کی بدولت یہاں سے تیار ہونے والے اسلامی بھائی نہ صرف ملک بلکہ بیرونِ ملک بھی دینِ اسلام کے سفیر بنتے ہیں۔

تخصص فی الدعوۃ کورس (مبلغ کورس)

  • اسلامی بھائیوں کو تخصص فی الدعوۃ کورس کروا کر مختلف ممالک (بشمول پاکستان) میں دینی کاموں کے لیئے بطور مبلغ تیار کرنا۔۔
  • مختلف ممالک میں دین متین کی خدمت کرنے والے مقامی عاشقانِ رسول میں دینی کام کرنا اور مبلغین تیار کرنا۔

تخصص فی الدعوۃ کورس کی خصوصیات:

  • اشاروں کی زبان کا کورس
  • امیر قافلہ کورس
  • 12 دینی کام کورس، اصلاح اعمال کورس
  • مدنی کورسز کروانے کی اہلیت
  • مختلف زبانوں میں بیان و انفرادی کوشش
  • امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی تربیت و مدنی مذاکرے
  • مدرسۃ المدینہ بالغان معلم کورس
  • معلم کورس
  • 12 دن، اور ایک ماہ کا قافلہ (ذمہ دران کیساتھ)
  • نیکی کی دعوت پر انبیاء و اولیاء کی سیرت پر مطالعہ (نیکی کی دعوت پر مشتمل آیات کی تفسیر)
  • ہفتہ وار رسائل اور رسائل امیرِ اہلسنت و دیگر منتخب کتب
  • نگرانِ شوری و اراکینِ شوری کے تربیتی سیشنز
  • پاکستان کے منتخب نگران مجالس کے سیشنز
  • سافٹ سکلز ٹریننگ
  • مختلف ممالک کے کلچر کی معلومات
  • حسنِ قرات اور قرآن پاک کے 70 رکوع اور ناظرہ قرآن کی دہرائی
  • Activities to increase IQ level
  • Outline for cooking
  • Basic Computer Course + AI

کنزالمدارس نصاب:

  • تفسیر (منتخب ابواب)
  • قرآن و حدیث سے درس و بیان
  • دہریت و الحاد کا رد
  • فقہ شریعت (مقاصد الشریعہ، فقہ الشریعہ)
  • دعوت و دین کے اصول و آداب
  • تاریخ و تعارف اسلام (منتخب ابواب)

12 ماہ کا تخصص فی الدعوۃ کورس کرنے والے مبلغین کا (مختصر) جدول:

  • نمازِ تہجد سے لیکر (مکمل دن) نیک اعمال کے اعتبار سے جدول چلایا جائے گا۔
  • دن میں 7:30 تا 12:40 لینگوئجز (انگلش و عربی)، کنزالمدارس، اور حسنِ قرات کی کلاسز ہوتی ہیں اور جس میں مختلف لینگوئجز باعتبار صلاحیت اسلامی بھائیوں کو سکھائی جائیں گی۔ (ہفتے میں چار دن کلاسز)
  • 3 دن ہر ہفتے (قافلہ شیڈول) قافلہ مجلس کی طرف سے دی گئی سمتوں میں دو دو اسلامی بھائیوں کا پریکٹیکل دینی کاموں کا جدول اور (معلم صاحب اور ذمہ داران کی تربیت) ہوگا۔

تخصص فی الدعوہ 2026 کے داخلے کی شرائط

درسِ نظامی کیے ہوئے اسلامی بھائی

  • درسِ نظامی مکمل ہو اور رواں سال دورۃ الحدیث شریف میں 70٪ نمبر لے چکا ہو۔
  • وارڈ/یوسی/ٹاؤن سطح کا دینی کام کا کم از کم تجربہ ہو۔
  • امیرِ قافلہ بننے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

تنظیمی ذمہ داران

  • کم از کم یوسی یا سب تحصیل یا ڈویژن سطح کی ذمہ داری پر 2 سال کا دینی کام کا تجربہ ہو۔
  • قافلوں میں امیرِ قافلہ کے طور پر سفر کا تجربہ رکھتا ہو۔

دیگر شرائط:

  • دنیاوی تعلیم کم از کم انٹر (پاس) ہو۔
  • حافظِ قرآن اور 12 ماہ قافلہ کیے ہوئے اسلامی بھائی کو ترجیح دی جائے گی۔
  • عمر کم از کم تقریباً 22 سال اور قد کم از کم 5 فٹ 5 انچ ہو۔
  • کوئی موذی مرض یا جسمانی معذوری نہ ہو۔
  • کچھ نہ کچھ انگلش و عربی سمجھ اور بول سکتا ہو۔
  • پان، گٹکا، نسواروغیرہ کا عادی نہ ہو اور سیاسی سرگرمیوں اور دیگر تنظیموں سے تعلق نہ رکھتا ہو۔

نوٹ:

  • یہ کورس رہائشی ہوگا اور اس میں جدول کی پابندی لازمی ہوگی۔
  • داخلہ مجلس کے انٹرویو کے بعد ہوگا۔ انٹرویوز 5 تا 27 دسمبر متوقع ہیں۔ مقامات: کراچی (عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، فیضانِ غوثِ اعظم سائٹ، کورنگی، فیضان احمد رضا نارتھ کراچی، فیضان کنز الایمان)، حیدرآباد، سکھر، خانپور، ملتان، اوکاڑہ، فیصل آباد، لاہور (جوہر ٹاؤن و کاہنہ نو)، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اسلام آباد، راولپنڈی، ہری پور۔
  • کورس کا آغاز 14 اپریل بمطابق 15 شوال المکرم سے ہوگا۔
  • دورانِ کورس اگر کوئی طالب علم اخلاقی، تعلیمی یا جدول پالیسی پر عمل نہ کرے، یا ٹیسٹ میں کامیاب نہ ہو تو داخلہ منسوخ کر دیا جائے گا۔

تخصص فی الدعوۃ 2026 – آن لائن ایڈمیشن فارم

داخلہ کے لیے آفیشل فارم کھولیے اور مکمل درست معلومات کے ساتھ جمع کروائیے۔

ایڈمیشن فارم اوپن کریں


رابطہ کیجیے

اگر آپ کو داخلے سے متعلق کوئی بھی سوال ہو، تو نیچے دی گئے ذرائع کے ذریعے ہم سے رابطہ فرمائیں۔

📞

فون نمبر

03029637564

📢

واٹس ایپ چینل

چینل لنک کھولیں